ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا متنازعہ بیان

بھارت نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیا

پیر مئی 15:20

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا متنازعہ بیان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو ایک سنجیدہ انکشاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے ایک جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جموں و کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اور اسے حساس طریقے سے نمٹنا ہوگا۔ نرملا نے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کو ایک ناقابل عمل آپشن بھی قرار دیا۔