ساہیوال،ایک نوجوان محمد علی اور بوڑھے محمد اشرف نے گھریلو تنا زعہ پر زہر پی کر خود کشی کر لی

پیر 14 مئی 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) یہاں نواح میں ایک نوجوان محمد علی اور بوڑھے محمد اشرف نے گھریلو تنا زعہ پر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

چک 68/4.Rمیں گھریلو تنازعہ پر محمد علی 45سالہ نے بھائیوں سے لڑ کر کیڑے مار زہریلی دوائی پی لی جس سے بے ہوش ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔چک 45۔جی ڈی اوکاڑہ کے 70سالہ محمد اشرف نے گھریلو تنازعہ پر اپنے بیٹوں اور بہوئوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں جس کے بعد محمد اشرف کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال اوکاڑہ لے جایا گیا جہاں مزید حالت بگڑنے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں محمد اشرف دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :