وزیر جنگلات آزاد کشمیر کا نیلم ویلی میں سیاحوں کی حادثاتی اموات پر افسوس کا اظہار

سیاحوں کی آزاد کشمیر میں حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلہ میںٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گئے ،ْوزیر جنگلات سردار میر اکبر

پیر 14 مئی 2018 15:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے نیلم ویلی میں سیاحوں کی حادثاتی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے گہر ے رنج وغم کا اظہا رکیاہے۔ صحافیوں سے کے دوران گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ وہ واحد خطہ جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہرسال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان قدرتی وسائل کو دیکھنے کے لیے آزاد خطے کی حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبہ میں کافی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے سیاحوں کی آزاد کشمیر میں حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میںٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔

آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں خطر ناک علاقوں میں اپنے جان و مال کی حفاظت خود بھی کریں تاکہ اس قسم کے سانحہ سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیداکیئے جائیں تاکہ لوگوں کی مایوسی ،بے چینی اور سابقہ دورہ حکومت میں کی گئی زیادتیوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے صحت کے شعبہ میں آزادکشمیر میں پہلی دفعہ زکواةکے فنڈز کو ایمرجنسی میںتبدیل کیاگیا ہے جس سے ہسپتالوں میںغریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا کردی ہیںحکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی گئی جو کہ احسن اقدام ہے اس سے این ٹی ایس کے ذریعے سے میرٹ پر نواجوانوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی حفاظت خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں کیونکہ یہ بے زبان حیات ہے اس کی حفاظت ہم سب کے ایمان کا جزو ہے دنیا بھر میں چیتا اور شیر کی نسلیں نایا ب ہوتی جارہی ہیں ان کی نسلوں کو بچانے کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں محکمہ وائلڈلائف وفشریز کو مزید فعال بنانے کے سلسلہ میں ہنگامی اقدامات کیئے جارہے ہیں آزادکشمیر میں نایاب اور اعلیٰ نسل کی ٹرائو ٹ فش پائی جاتی ہے جس کی پیدوار بڑھا کر اور کمرشلائز کر کے حکومتی ریونیومیں اضافہ کیا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں فش فارمنگ اور دیگر فشریز کے منصوبہ جات پرجدید سائنسی طریقوں سے کام کا آغاز جلد شروع کریں گے ۔