وزیر اعظم آزادکشمیر کا نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر فوری اقدامات کرنے پر آزادکشمیربھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا

پیر مئی 15:20

مظفرآباد / نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے نیلم کے علاقے کٹن جاگراں میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے ، امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے، متاثرین کی دادرسی کرنے اور زخمیوں کی کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور خود ہسپتال جا کر فوری طور پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کو پاکستان بھر اور آزادکشمیربھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھر خیر مقدم کیا گیا اور وزیر اعظم آزادکشمیر اور حکومت آزادکشمیر کے جاندار کردار کو بھرپور سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے وزیر اعظم آزادکشمیر کو سے ٹیلی فون کر کے حکومت آزادکشمیر کی بروقت امدادی کارروائیوں اور وزیر اعظم آزادکشمیر کے جاندار کردار کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :