تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ساتھ آزاد کشمیر کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ْجاوید اختر چوہدری

پیر 14 مئی 2018 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) عوامی وفود سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کا بروقت اور درست تصرف یقینی بنایا گیا ہے جسکے نتیجہ میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور آزاد کشمیرکی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اور کابینہ کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے منصوبوں کی مد میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون آزاد کشمیر نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے اور مودی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا چاہے ۔