مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی آبادی کاری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ،ْناصر حسین ڈار

مودی سرکاراور ٹرمپ کی منفی پالیسیاں عالمی دہشتگردی کے مترادف ہیں ، بھارتی مسلح افواج کے کشمیر یوں پر اندوہناک مظالم کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہے ،ْوزیر بحالیات

پیر 14 مئی 2018 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کشمیر کالونی کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی آبادی کاری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر عملی اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری ملازمتوں میں بھی مہاجرین جمو ں وکشمیر کے کوٹہ پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست تصرف کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مودی سرکاراور ٹرمپ کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی منفی پالیسیاں عالمی دہشتگردی کے مترادف ہیں اور بھارتی مسلح افواج کے کشمیر یوں پر اندوہناک مظالم کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہے ۔