پنجاب بھر میں تیار مصالحہ جات کی سیمپلنگ( آج )سے شروع کی جائے گی

پیر 14 مئی 2018 15:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پنجاب بھر میں تیار مصالحہ جات کے سیمپلز (آج )15مئی سے اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مختلف کھانوں میں تیار مصالحہ جات کے معیار کو جانچنے کے لیے سیمپلنگ شیڈول کے مطابق 15مئی سے کمپنی نمائندگان کی موجودگی میں سیمپلنگ کا عمل شروع کر دیاجائے گا اور غیر معیاری و مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی کمپنیز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

پی ایف اے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مصالحہ جات کی تیاری کرنے والی کمپنیز کے مصالحہ جات کے سیمپل حاصل کر کے دو سے تین مختلف ISO17025سرٹیفائیڈ اور پاکستان نینشنل ایکریڈیشن کونسل سے تصدیق شدہ لیبارٹریز میں بھجوائے جائیں گے اور لیبارٹری نتائج کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :