تازہ ترین ٹینس رینکنگ، راجر فیڈرر نے نڈال اور کیرولین وزنائیکی نے سیموناہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، کائل ایڈمونڈ 3 اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل

پیر 14 مئی 2018 15:20

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کائل ایڈمونڈ 3 اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت مینز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جرمن کھلاڑی اور میڈرڈ اوپن کے چیمپئن الیگزینڈر زیوریف تیسرے، گریگور دمترف چوتھے، مرین کلچ پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، کیون اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے، ثام قیوری، باٹسٹا ایگٹ، جیک ساک اور ڈائیگو ایک، ایک اور لیوکاس پائولی دو درجے ترقی کے ساتھ 12ویں، 13ویں، 14ویں، 15 اور 16ویں نمبر پر آ گئے، نوویک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے، کائل ایڈمونڈ تین سیڑھیاں چڑھ کر 19ویں اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر 20ویں نمبر پر آ گئے، دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، گربین مگوروزا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، کیرولینا پلسکووا، جلینا اوسٹا پینکو اور کیرولین گارشیا کی ایک، ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :