پاکستانی نژاد آسٹریلوی پاور لفٹر مریم نے آویا پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پیر مئی 15:20

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستانی نژاد آسٹریلوی پاور لفٹر مریم نے آویا پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاور لفٹنگ آسٹریلیا کے زیر اہتمام آویا پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ منعقد ہوا، یہ انٹرنیشنل پاور لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے منظور کردہ ایونٹ ہے، پاکستانی نژاد آسٹریلوی پاور لفٹر مریم نے 63 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ممالک کی پاور لفٹرز نے حصہ لیا۔

میڈل جیتنے کے بعد مریم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر وہ بہت خوش ہیں، میں اپنے والدین اور کوچ کی مشکور ہیں جن کی راہنمائی کی بدولت تمغہ جیت سکی، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ مزید تمغے حاصل کروں۔ واضح رہے کہ مریم نے گزشتہ سال منعقدہ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔