طلباء اور تاجروں سمیت جنوبی کشمیر کے عوام کو انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہونے سے شدیدمشکلات کاسامنا

پیر 14 مئی 2018 15:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرکے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے تاجروں اور طلباء سمیت کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلباء اور تاجروں کے متعد دوفود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کی وجہ سے رواں سال ہونیوالے مقابلے کے امتحانات کی تیاری نہیں کر پارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ بند کر کے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکے مستقبل کادائو پر لگا دیا ہے ۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر جنوبی کشمیرمیں فوری طورپر انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاجی ہڑتال کریںگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہیں۔

متعلقہ عنوان :