برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 14 مئی 2018 15:20

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء)برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عالمی چمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست دیکر شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ میں برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین وقت میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے عالمی چمپئن جسٹن گیٹلن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 10.04 سیکنڈز میں طے کیا، گیٹلن ساتویں نمبر پر رہے۔ جمیکا کے عالمی اور اولمپک چمپئن عمر میک لیوڈ نے 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں فاصلہ 13.16 سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔