راگا بوائز نے لندن میں بھی اپنی گائیکی سے تہلکہ مچا دیا ، شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ

پیر مئی 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) گلوکار ولی حامد خان اور انکے بھائیوں نے مانچسٹر کے بعد لندن میں بھی اپنی گائیکی سے تہلکہ مچا دیا ، سینکڑوں لوگوں کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوس واپس لوٹنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق ولی حامد خان اور انکے بھائیوں پر مشتمل راگا بوائز بینڈ نے مانچسٹر میں کامیاب شو کرنے کے بعد گزشتہ روز لندن میں بھی اپنی گائیکی سے تہلکہ مچا دیا ۔

(جاری ہے)

ہال میں موجود شرکاء انکی گائیکی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے ۔ اس حوالے سے ولی حامد خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہمارے مانچسٹر اور لندن میں ہونے والے دونوں شوز کو جس طرح پذیرائی ملی وہ ہماری سوچ میں بھی نہیں تھا ۔ یہ سب ہمارے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گورے بھی موسیقی کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں اور دونوں شوز کے دوران مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد دوبارہ انگلینڈ پرفارم کرنے کیلئے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :