00 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

پیر 14 مئی 2018 15:40

ْ سرگودھا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) 1500 اور 100 روپے قومی انعامی بانڈز کی 74 ویں اور 22 ویں قرعہ اندازی (آج) منگل کو کوئٹہ اور کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 74 ویں قرعہ اندازی ہے اور اس کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات ‘ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈ کے پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے 1199 انعامات ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :