سرگودھا، رمضان المبارک کی آمد سے قبل مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع

پیر مئی 15:40

سرگودھا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی سرگودھا اور گردونواح میں مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںکئی مساجد میں گرمی کی شدت کے باعث ایئر کولر اور اے سی وغیرہ کیساتھ ساتھ نئے پنکھوں کی تنصیب کا کام جاری ہے ،جبکہ گرمی کی شدت میں پانی کے شارٹ ہونے کے سبب نئی موٹرز کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ رمضان المبارک میں لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :