بنگلہ دیش میں افطاری کے سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 9 افراد جاں بحق

پیر 14 مئی 2018 15:40

ڈھاکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں مستحقین کے درمیان افطاری کے سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجہ میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے 242 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ضلع چٹا گانگ میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک مخیر شخصیت کی طرف سے ان کی رہائش پر چند دن بعد شروع ہونے والے رمضان کے لئے افطاری کی اشیاء تقسیم کی جارہی تھیں کہ بڑی تعداد میں جمع لوگوں میں کسی وجہ سے بھگدڑ مچ گئے جس کے دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :