بیلجیئم میں پائلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث 75 فیصد پروازیں منسوخ

پیر 14 مئی 2018 15:40

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بیلجیئم میں پائلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث 75 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ساٹھ ہزار مسافر اپنی اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پائلٹس کی ہڑتال سے برسلز آنے والی 278 اور یہاں سے روانہ ہونے والی 279 پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔بیلجیئم کی فضائی کمپنی جس کو دوسال قبل لفتھانزا نے خریدا تھا نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے دیگر یورپی فضائی کمپنیوں سے برسلز کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :