ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی ، قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ( آج) ختم ہو گا

کیمپ کا دوسرا مرحلہ 19مئی کو عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا ، ٹورنامنٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں منعقد ہوگا پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجیئم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا

پیر 14 مئی 2018 15:40

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے ایبٹ آباد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج 15مئی کو ختم ہوجائے گا اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے،کیمپ کا دوسرا مرحلہ 19مئی کو عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا ،قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا ،چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجیئم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا ،24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی،26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیئم کے ساتھ ہوگا ،پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے ۔