سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران 55,702افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے

رمضان المبارک سال2018ء کنٹی جینسی پلان کے تحت سیکیورٹی میکنزم کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جائے،آئی جی سندھ

پیر 14 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ ماہ رمضان کے تینوں عشروں کے دوران پولیس سیکیورٹی میکنزم کے مجموعی اقدامات کو مربوط، موُثر اور ٹھوس بناتے ہوئے ترتیب کردہ کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے جملہ امور کو غیر معمولی بنایا جاسکے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیزحیدر آباد،اسپیشل برانچ،CIAسی آئی اے،سکھر،لاڑکانہ،میر پور خاص،شہید بینظیر آباد،ہیڈ کواٹرز سندھ،ایڈمن کراچی اور زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت اے آئی جیز ایڈمن ،آپریشنز،فنانس اور لاجسٹکس نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ میں4215مساجد/نماز وتروایح/محافل شبینہ/ کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی نفری کے علاوہ26780سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی/ٹریفک فرائض انجام دینگے جبکہ500سے زائد موبائلوں اور662موٹرسائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ میںکراچی پولیس 19400سے زائد جبکہ کراچی ٹریفک رینج کے تمام سیکشنز میں مجموعی طور پر 7380سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار مختلف شاہراہوں،ٹریفک لائٹ سگنلز،چوراہوں،ٹریفک جنکشنز،ممکنہ متبادل روٹس و دیگر مقامات پر فرائض انجام دینگے علاوہ اذیں ٹریفک پولیس افسران و جوان خصوصی ہدایات کے تحت ماڑیپور روڈ سے لیاری ایکسپریس وے کو جانے والے روٹ پر ٹریفک انتظامات اور روانی کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران2108 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات و دیگر سیکیورٹی امور پر11622سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں216 موبائل اور169موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی میر پور خاص کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران کم وبیش660 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر6106کے قریب افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دے دینگے ۔

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران1542 مساجد /تراویح کے کھلے مقامات ودیگرسیکیورٹی امورپر 4504سے زائدافسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اورموٹرسائیکل پرسوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی سکھر کی رپورٹ کے مطابق605 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 3661 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اور موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران947مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 10453سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں230کے قریب موبائل اور219 سے زائدموٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔