تجاوزات کے خاتمہ کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،قائم مقام چیئرین بلدیہ غربی

پیر 14 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی راجا طارق چانڈیو کی ہدایت اور قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کی سربراہی میں بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمہ کا آغاز ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے قائمقام چیئرمین اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ اورنگی ، سائٹ ، بلدیہ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ غربی کی حدود میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمہ کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں و شاہراہوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق کاروائی وعمل میں لائی جائے جبکہ کچرے و ملبے کے ڈھیروں کی منتقلی کے کاموں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے بلدیاتی افسران نے صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :