ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے پریس کانفرنس میں کروں گا،عبدالرشید گوڈیل

پیر 14 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہاہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیرکومیڈیا سے بات چیت میں عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا۔.انہوں نے بتایا کہ فی الحال کسی بھی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔