ایڈن روب نے ایڈن روب بیوٹی کے تحت خوشبوئیں متعارف کرادیں

پیر 14 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ایڈن روب نے اپنے ذیلی شعبے ایڈن روب بیوٹی کے تحت 14مختلف خوشبوئیں متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے رنگارنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا ، جس میں شوبز کی نمایاں شخصیات سمیت سماجی اور کاروباری افراد اور دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایڈن روب بیوٹی کے تحت متعارف کرائی گئیں 14مختلف خوشبووں میں سے 2کی رونمائی فواز داندیا نے کی جبکہ باقی دیگر 12کوحسنین لہری اور سبیکا امام سمیت دیگر ماڈلز نے متعارف کرایا، متعارف کرائی گئیں مختلف خوشبووں میں سے 5خصوصی طور پر مردوں اور پانچ خواتین کے لیے ہیں، جس میں سے 4عربی ہیں۔تعارفی تقریب کے دوران معروف گلوکار عاصم اظہر کی شاندار پرفارمنس نے حاظرین کے دل موہ لیئے، اور شرکاء عاصم اظہر کے دل لبھانے والے گانوں پر جھوم اٹھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈن روب کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے پریمیم کلاتھنگ کے ساتھ بیوٹی برانڈ بھی متعارف کرادی ہیں، جسے ایڈن روب بیوٹی کا نام دیا گیا ہے، اور اس کے تحت آج 14مختلف خوشبوئیں متعارف کروارہے ہیں، جو کہ معیارمیں بہتر ہونے کیساتھ دیر پااثر رکھنے والی ہیں۔ایڈن روب بیوٹی کے تحت متعارف کرائی گئیں تمام خوشبوئیں اسٹورز اور آن لائن دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :