ملٹی نیٹ پاکستان نے اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز سے مالیاتی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کردیں

پیر 14 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ملٹی نیٹ پاکستان نے اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز سے مالیاتی امور جدید بناتے ہوئے تمام کاروباری معاملات کو خودکار طریقے سے انجام دینے کے قابل بنادیا ہے جس سے عملے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور ڈیٹا کے تجزیئے کے ذریعے بہترین فیصلہ سازی میں مدد ملی ہے۔ملٹی نیٹ پاکستان ملک میں انفارمیشن اور کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔

قبل ازیں، کمپنی کے سوفٹ ویئر مختلف امور جیسے آرڈر مینجمنٹ، خریداری کے عمل اور انوینٹری مینجمنٹ کے لیے موثر ثابت نہیں ہورہے تھے جس سے عملے کا کام بڑھ رہا تھا۔ ملٹی نیٹ تمام امور کو خود معاملات انجام دینے کے قابل بنانا چاہتی تھی تاکہ کارکردگی کو بہتر بنا کر صارفین کو ڈیٹا کے بہتر تجزیہ کی آسانی فراہم ہو اس کے علاوہ انتظامیہ کو اخراجات اور مالی صورت حال کے بارے میں زیادہ منظم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ملٹی نیٹ نے اوریکل انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) کلائوڈکا انتخاب کیا ہے اب کمپنی زیادہ جامع، مربوط، توسیع کے حامل فنانشل ایپلی کیشنز سے مالیاتی امور کو جدید بنائے گی۔ اب وہ تمام امور جیسے رقوم کے مالی انتظام، خریداری کا عمل، سامان کی دستیابی، اور منصوبہ سازی اور انتظامات کو خود کار طریقے سے موثر انداز سے انجام دے سکے گی۔

عملے کے کام میں کمی اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور وہ زیادہ بہتر فیصلہ سازی کرسکیں گے۔ ملٹی نیٹ پاکستان اوریکل کسٹمر ایکسپیریئنس کلائوڈ سوئیٹ کا استعمال بھی شروع کرے گی جس سے سیلز کے عملے کو صارفین کے بارے میں بروقت مکمل اور درست معلومات فراہم ہوں گی۔ اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز کی بہترین پریکٹسز کو یقینی بنانے کے لیے ملٹی نیٹ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔

نائب صدر آپریشنز ملٹی نیٹ، عدنان حیات زیدی نے کہا کہ ملٹی نیٹ خود ایک ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی ہے اس لیے ہمیں جدید، بہترین، مکمل سلوشنز کی ضرورت تھی جو مالیاتی امور کو خود کار طریقے سے انجام دینے کے قابل بنا دے۔ اس کے ذریعے نہ صرف ہم روز مرہ کے امور میں عملے کے کام کو کم کرسکتے ہیں بلکہ صارفین کو بھی بہترین خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

اوریکل کے جدید ترین ای آر پی اور سی ایکس ایپلی کیشنز ہمارے دیگر معاملات میں بھی مدد فراہم کریں گی۔ ہماری سیلز ٹیم اب صارفین کے انتظام اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرسکے گی۔ہیڈ آف ایپلی کیشنز، اوریکل پاکستان۔ سید اعظم عابدی نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے جدید اور بہترین جامع اور مربوط کلائوڈ سوئیٹ ایپلی کیشنز کے لیے اوریکل کا انتخاب کررہے ہیں تاکہ کاروباری کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرسکیں۔

ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مالیاتی امور کو جدید بنانے کیلئے ہم نے ملٹی نیٹ پاکستان کو سپورٹ فراہم کی ہے اور ان کے کاروباری امور کو آسان اور خود کار بنایا گیا ہے جبکہ صارفین کو بھی بہترین خدمات فراہم ہوں گی۔اب ملٹی نیٹ پاکستان بغیر عملے کے اور کم آئی ٹی وسائل سے پراکیورمنٹ کرسکے گی، اوریکل فیوژن آٹومیٹڈ انوائس پراسسنگ کلائوڈ سروسز سے اسکین انوائس پر اوریکل پے ایبلز کلائوڈ کے ذریعے کاروائی ہوگی جس سے وقت کی بھی بچت ہوگی۔