کینیڈا میں بانی پاکستان کینام سے منسوب پارک کا افتتاح کر د یا گیا

پیر مئی 16:10

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کردیا ہے۔۔کینیڈا میں قائداعظم محمد علی جناح پارک کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ اس کا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نڑاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکا میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

طارق عظیم خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کیلئے ہمارے بانیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت کے فروغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور یہ دونوں کمیونیٹیز کے درمیان مفاہمت کے فروغ کے لیے پل کا کام کرتے ہیں۔تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بابائے قوم سے منسوب کئے جانے پر شرکاء اور پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی