قومی سلامتی کمیٹی اجلاس :وزیرا عظم نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس ملتوی کردیے

پیر مئی 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کو ملتوی کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ملکی سالمیت کے خلاف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا تھا جس میں وزیر اعظم کا بیان یک نقاتی ایجنڈا تھا لیکن پیر کے روز ہی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کو ملتوی کردیا گیا آئندہ ہفتے دونوں اجلاسوں کو بلائے جانے کا امکان ہے