4 ارب مسلمان، عیسائی اور یہودی مذہب کو تشدد کیلئے استعمال کرنے کے مخالف ہیں

شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ بین المذاہب مرکز کے سیکرٹری جنرل فیصل محمد معمر کا امن کانفرنس سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 16:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ بین المذاہب مرکز کے سیکرٹری جنرل فیصل محمد معمر نے کہا ہے کہ 4 ارب مسلمان، عیسائی اور یہودی مذہب کو تشدد کے لئے استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں رابطہ عالم اسلامی اور آکسفورڈ اسلامک سٹڈیز سینٹر کے زیر اہتمام ہونے والی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل فیصل محمد معمر نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ اور تعاون ضروری ہے۔

باہمی تعارف سے ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ راسخ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 84 فیصد لوگ دینی عقائد رکھتے ہیں۔ امن وامان کی تعمیر و تشکیل میں دینی اقدار کے اثرات غیر معمولی ہیں۔ اگر مذاہب کے پیشوا ایک دوسرے سے تعاون کریں تو کثیر مذہبی معاشرہ احسن شکل میں قائم ہوسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں4 ارب مسلمان، عیسائی اور یہودی دین کو تشدد کے لئے استعمال کرنے کے مخالفت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :