دہشت گردی میں ملوث ہونے پر ایران میں آٹھ افراد کوسزائے موت کا حکم

پیر 14 مئی 2018 16:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ایران میں آٹھ افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی اورکہاگیاہے کہ ان مجرمان کے پاس اپیل دائر کرنے کی خاطر بیس دن کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کے ایک ترجمان نے کہاکہ ان افراد پر گزشتہ برس جون میں دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہو گیا تھا، ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔ان پرتشدد واقعات میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مجرمان کے پاس اپیل دائر کرنے کی خاطر بیس دن کا وقت ہے۔