چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پہ دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک روانہ

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پہ دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک روانہ،،،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا جسٹس آصف سعید کھوسہ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ کہ بلڈنگ میں ہوا، جسٹس گلزار احمد نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی، تقریب میں ایڈووکیٹ جنرلز، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے ممبران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وکلاء کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔