وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات ،سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ۔ جس میں شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر تفصیلی بریفنگ دی لیکن نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چودھری منیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ممبئی حملوں پر متنازعہ بیانات پر بات چیت کی گئی اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی ملکی صورت حالے سے آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہوں مجھ سے پہلے بھی کئی لوگون نے ایسے بیانات دیئے ہیں ۔ ۔