نواز شریف کے بیان پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کرا دی

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان جس میں ممبئی دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا گیا ھے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ہماری قومی وسلامتی اور سفارتی کاوشوں پر برا اثر پڑے گا۔لہذا اس معاملے کو فوری طور پر بحث کے لئے اسمبلی میں لایا جائے۔تحریک التوا سید نوید قمر، شازیہ مری، نواب یوسف ٹالپور، سید غلام مصطفی شاہ و دیگر نے جمع کروائی۔