Live Updates

نواز شریف کے بیان کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع

قراردادوں میں سابق وزیراعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے اور میڈیا کوریج پر پابندی کا مطالبہ

پیر 14 مئی 2018 16:10

لاہور/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں بارے بیان کے خلاف مذمتی قرار دادیں جمع کرا دی ہیں جن میں نواز شریف کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلانے اور میڈیا کوریج پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان مخالف متنازعہ انٹرویو کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں مذمتی قرار دادیں جمع کروا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے قرار داد میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے قرار داد میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں وہ ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں اس لئے ان کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلائے اور میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی جائے جبکہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیرزمان نے قرار داد جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ انٹرویو وطن سے غداری ہے ۔ سندھ اسمبلی اس کی مذمت کرے اور نواز شریف پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات