ویتنام، ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر ، 5 افراد ہلاک ، 2 زخمی

پیر 14 مئی 2018 16:10

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ویتنام میں ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع ڈیوک ترونگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا اور اس کے بعد چار دیگر موٹر سائیکل اور ایک لاری بھی اس ٹرک کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :