وزیر اعظم آزادکشمیر کی امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تعریف

پیر مئی 16:28

مظفرآباد/ نیلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے نیلم کے علاقے کٹن جاگراں میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے ، امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے، متاثرین کی دادرسی کرنے اور زخمیوں کی کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور خود ہسپتال جا کر فوری طور پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کو آزادکشمیربھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے وزیر اعظم آزادکشمیر کو ٹیلی فون کر کے حکومت آزادکشمیر کی بروقت امدادی کارروائیوں اور ان کے جاندار کردار کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :