حکومت شہریوں کو صحت عامہ ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے منصوبہ سازی کررہی ہے ، وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق

پیر 14 مئی 2018 16:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام الناس کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ شہریوں کو صحت عامہ ،تعلیم ، ذرائع رسل و رسائل ، مواصلات اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ سازی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ افسران سے ملاقات کے دوران کیا ۔چوہدری محمد اسحق نے آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیااور کہا کہ آزاد کشمیر کی جیلوں میں بھی قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور گڈگورننس کے قیام کو یقینی بنایا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :