تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر قانون حاجی جاوید اختر چوہدری

پیر 14 مئی 2018 16:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) عوامی وفود سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

آزاد کشمیرکی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اور کابینہ کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے منصوبوں کی مد میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر قانون آزاد کشمیر نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے اور مودی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا چاہے ۔ md/ads/ifa 1559