مودی سرکار غلط پراپیگنڈہ کر کے عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے ہٹانا چاہتی ہے، وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد

پیر 14 مئی 2018 16:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار غلط پراپیگنڈہ کر کے عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے ہٹانا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کو مقبوضہ ریاست میں بھارتی مسلح افواج کے بے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے بھارتی حکوتم پر دبائو ڈالنا چاہیے اور کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کیے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں ۔

انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیرکا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے بھارتی مظالم کی عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کا ضامن ہے ۔ انہوں نے سی پیک کے منصوبہ کو پاکستان کے معاشی ور یاستی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا ۔