ٹیوٹا پنجاب اس سال 300اداروں کی رجسٹریشن کرے گا ‘عرفان قیصر شیخ

پیر 14 مئی 2018 16:28

ٹیوٹا پنجاب اس سال 300اداروں کی رجسٹریشن کرے گا ‘عرفان قیصر شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب اس سال 300اداروں کی رجسٹریشن کرے گا جس میں سرکاری ،نیم سرکاری اور پرائیویٹ ادارے شامل ہیں وہ اکیڈمک آڈٹ اینڈ رجسٹریشن ونگ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔چیئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ 187سے زائد اداروں کی رجسٹریشن حتمی مراحل میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رجسٹریشن کے پراسیس کو مزید آسان اور ٹرانسپیرنٹ بنایا گیا ہے ہمارا ہدف ہے کہ اس سال 40ہزار طلبہ ان اداروں سے فنی اور ووکیشنل تربیت حاصل کریں گے ۔چیئر مین ٹیوٹا کے گذشتہ سال260اداروں کی رجسٹریشن کی گئی تھی جس سے 30ہزار طلبہ مستفید ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹیوٹا اپنے 400اداروں میں بھی فنی اور ووکیشنل تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد ان اداروں میں جاری کورسز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا کوالٹی کو معیار پر نو کمپرو مائز اورسلیبس مارکیٹ کے ضروریات کے مطابق ہماری بنیادی ترجیحات ہیں ٹیوٹا ان اداروں میں معیار کو قائم رکھنا اور سلیبس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کیلئے ایک خاص میکنزم کے تحت سارا سال کورسز کرتا ہے ۔چیئر مین ٹیوٹا نے اکیڈمک آڈٹ اینڈ رجسٹریشن کی کار کردگی کو سراہا اور ہدایت کی 300سے زائد اداروں کی رجسٹریشن کی جائے لیکن معیار اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :