وزیراعظم آزادکشمیر سے وائس ایڈمرل پاک نیوی عبدالعلیم چیف آف سٹاف نیول ہیڈ کوارٹر کی ملاقات

نیوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نیوی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ،پوری قوم کو اپنی نیوی پر فخر ہے ،ْراجہ فاروق حیدر

پیر 14 مئی 2018 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان سے وائس ایڈمرل پاک نیوی عبدالعلیم (ہلال امتیاز ملٹری) چیف آف سٹاف نیول ہیڈ کوارٹر نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیوی ریکروٹ منٹ سنٹر کے قیام کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے نیوی کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم آزادکشمیر نے نیوی آفیسران سے ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں مستقل بنیادوں پر سنٹر کے قیام کے لیے اراضی اور مکانیت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ نیوی ریکروٹ منٹ سینٹر کے قیام و افتتاح سے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بحریہ میں شمولیت کے لیے گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر آئی ہیں سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاک نیوی کا موثر اور جاندار کردار ہے اور نیوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں نیوی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے پوری قوم کو اپنی نیوی پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے لیے باعث فخرہے پاکستانی سمندی حدود کی حفاظت کیلئے بھی اب آزادکشمیر کے شہری اپنا حصہ ڈال سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :