مظفر آباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ سینٹر کا افتتاح

یہ ریکروٹمنٹ سینٹر آزاد جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں کے جوانوں کی پاکستا ن نیوی میں شمولیت میں اہم کردار ادا کریگا ،ْوائس ایڈمرل عبد العلیم وائس ایڈمرل عبدالعلیم کی وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے بھی ملاقات ،ْ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

پیر مئی 16:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔

(جاری ہے)

وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہاکہ یہ ریکروٹمنٹ سینٹر آزاد جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں کے جوانوں کی پاکستا ن نیوی میں شمولیت میں اہم کردار ادا کریگا اور اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ میں قومی یکجہتی اور علاقائی ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سینٹر کے قیام کے بعد پاک بحریہ کی بھرتی ٹیمیں مزید تندہی سے کا م کریں تاکہ مظفر آباد اور ملحقہ علاقوںسے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :