وادی نیلم کے سیاحتی مقامات سے متعلق سیاحوں کو مکمل معلومات مہیا کی جائیں ،ْوزیر اعظم آزاد کشمیر کی محکمہ سیاحت کو ہدایت

پیر مئی 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نیلم کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات سے متعلق سیاحوں کو مکمل معلومات مہیا کی جائیں اور ان کی راہنمائی کی جائے ،سیاحوں کی سہولیات کے لیے ہر جگہ سائن بورڈ نصب کیے جائیں اور دونوں محکمے مل کر ایک جامع اور ٹھوس پالیسی تشکیل دیں تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :