․وزیراعظم آزاد کشمیرکا پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح طلبہ کیلئی2لاکھ روپے فی کس ، زخمیوںکیلئے 50ہزار روپے فی کس معاوضہ کا اعلان

پیر 14 مئی 2018 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح طلبہ اور ان کے ساتھی جو وادی نیلم میں افسوسناک حادثے کے دوران شہید ہوئے کے لیے 2لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کے لیے 50ہزار روپے فی کس معاوضہ کا اعلان کیا ہے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے معاوضہ حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے ادا کرے گی جبکہ شہید ہونے والے مقامی لوگوں کو بھی اس سے ہٹ کر معاوضہ ادا کیا جائیگا۔