ملٹی نیٹ پاکستان نے اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز سے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کر دیں

پیر مئی 16:47

ملٹی نیٹ پاکستان نے اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز سے صارفین کو بہترین خدمات ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ملٹی نیٹ پاکستان نے اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز سے مالیاتی امور جدید بناتے ہوئے تمام کاروباری معاملات کو خودکار طریقے سے انجام دینے کے قابل بنا دیا ہے جس سے عملے کی کارکردگی میں اضافہ اور ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے بہترین فیصلہ سازی میں مدد ملی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملٹی نیٹ پاکستان ملک میں انفارمیشن اور کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں، کمپنی کے سوفٹ ویئر مختلف امور جیسے آرڈر مینجمنٹ، خریداری کے عمل اور انوینٹری مینجمنٹ کے لئے موثر ثابت نہیں ہورہے تھے جس سے عملے کا کام بڑھ رہا تھا۔ ملٹی نیٹ تمام امور کو خود معاملات انجام دینے کے قابل بنانا چاہتی تھی تاکہ کارکردگی کو بہتر بنا کر صارفین کو ڈیٹا کے بہتر تجزیہ کی آسانی فراہم ہو اس کے علاوہ انتظامیہ کو اخراجات اور مالی صورت حال کے بارے میں زیادہ منظم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ملٹی نیٹ نے اوریکل انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) کلائوڈ (Oracle Enterprise Resource Planning (ERP) Cloud) کا انتخاب کیا ہے اب کمپنی زیادہ جامع، مربوط، توسیع کے حامل فنانشل ایپلی کیشنز سے مالیاتی امور کو جدید بنائے گی۔ اب وہ تمام امور جیسے رقوم کے مالی انتظام، خریداری کا عمل، سامان کی دستیابی اور منصوبہ سازی اور انتظامات کو خود کار طریقے (automating ) سے موثر انداز سے انجام دے سکے گی۔

عملے کے کام میں کمی اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور وہ زیادہ بہتر فیصلہ سازی کر سکیں گے۔ ملٹی نیٹ پاکستان اوریکل کسٹمر ایکسپیریئنس کلائوڈ سوئیٹ (Oracle Customer Experience (CX) Cloud Suite) کا استعمال بھی شروع کرے گی جس سے سیلز کے عملے کو صارفین کے بارے میں بروقت مکمل اور درست معلومات فراہم ہوں گی۔ اوریکل کلائوڈ ایپلی کیشنز کی بہترین پریکٹسز کو یقینی بنانے کے لئے ملٹی نیٹ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔

نائب صدر آپریشنز ملٹی نیٹ عدنان حیات زیدی نے کہا کہ ملٹی نیٹ خود ایک ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی ہے اس لئے ہمیں جدید، بہترین، مکمل سلوشنز کی ضرورت تھی جو مالیاتی امور کو خود کار طریقے سے انجام دینے کے قابل بنا دے، اس کے ذریعے نہ صرف ہم روز مرہ کے امور میں عملے کے کام کو کم کر سکتے ہیں بلکہ صارفین کو بھی بہترین خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

اوریکل کے جدید ترین ای آر پی اور سی ایکس ایپلی کیشنز ہمارے دیگر معاملات میں بھی مدد فراہم کریں گی۔ ہیڈ آف ایپلی کیشنز، اوریکل پاکستان سید اعظم عابدی نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے جدید، بہترین جامع اور مربوط کلائوڈ سوئیٹ ایپلی کیشنز کے لئے اوریکل کا انتخاب کررہے ہیں تاکہ کاروباری کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔ اب ملٹی نیٹ پاکستان بغیر عملے کے اور کم آئی ٹی وسائل سے پراکیورمنٹ کر سکے گی، اوریکل فیوژن آٹومیٹڈ انوائس پراسسنگ کلائوڈ سروسز سے اسکین انوائس پر اوریکل پے ایبلز کلائوڈ کے ذریعے کاروائی ہوگی جس سے وقت کی بھی بچت ہو گی۔