عراقی فضائی کے لڑاکا طیاروں کے داعش کے مبینہ لاجسٹک ہیڈ کوارٹر پر حملے

پیر 14 مئی 2018 17:04

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) عراقی فضائی کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے پیر کو شام میں داعش کے مبینہ لاجسٹک ہیڈ کوارٹر پر حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ اس ماہ کے دوران شام میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف عراقی فضائیہ کی دوسری کارروائی ہے جو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ بیان کے مطاق فضائی حملوں سے نقصان کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :