ایرانی وزیرخارجہ کی جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے ماسکو پہنچ گئے

پیر مئی 17:04

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ روس 2015 ء میں طے پانے والے اس معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد اس کو برقرار رکھنے کی کوششوںکی قیادت کر رہا ہے جس میں اسے یورپی یونین کا تعاون بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو پہنچنے کے بعد ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے دورہ ماسکو کا مقصد متعلقہ ممالک سے یہ یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ امریکا کی اس معاہدے سے علیحدگی کے بعد بھی ایران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں جوہری معاہدے کے حوالے سے روس کے کردار اور ایران کے ساتھ تعاون کو مثالی قرار دیا۔روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کے تحفظ روس اور یورپی یونین کی ذمے داری ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے بھی ایسی ہی ملاقات میں جوہری معاہدے پر چین کی حمایت حاصل کر چکے ہیں۔