عشرت آفرین کی کلیات ’’زرد پتوںکا بن‘‘ کی تقریب رونمائی کل ہو گی

پیر 14 مئی 2018 17:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) آر ٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عشرت آفرین کی کلیات ’’زرد پتوںکا بن‘‘ کی تقریب رونمائی کل منگل کو منظر اکبر ہال میں منعقد ہو گی جس کی صدارت زہرا نگاہ کریں گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، پروفیسر سحر انصاری، زاہدہ حنا، ڈاکٹر آصف فرخی، عقیل عباس جعفری، فاضل جمیلی کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض شاہدہ حسن انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :