کیسکو کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

پیر مئی 17:04

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 15مئی کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 15مئی کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے شاہنوازفیڈر12 بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 16مئی کو سریاب گرڈسٹیشن کے بی ایم سی(BMC)اور سمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :