پارٹی کے تمام فیصلے ضلعی صدور وجنرل سیکرٹری اور کابینہ سے مشاورت کے بعد اٹھائیں جائیں گے ، محمد یونس بلوچ

پیر مئی 17:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس بلوچ نے کہاہے کہ پارٹی کے تمام فیصلے ضلعی صدور وجنرل سیکرٹری اور کابینہ سے مشاورت کے بعد اٹھائیں جائیں گے ،ضلعی صدور کے فیصلے کو پارٹی بڑی حیثیت حاصل ہوگی،ان خیالات کاا ظہار میٹرو پولیٹن واقع اپنے دفتر میں ڈیرہ بگٹی کے صدر میر قربان بگٹی ،لورالائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر خان ناصر ،رحیم بخش بگٹی اور برکت علی سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر سینئر رہنماء شا کر محمد حسنی بھی موجود تھے ،محمد یونس بلوچ نے کہاکہ نئی کابینہ نظریاتی کارکنوں کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ،دوبارہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ،پورے بلوچستان میں پارٹی آج بھی کافی مقبول ہے ،نئے چھ رکنی کابینہ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سیدال خان ناصر اور دیگر قائدین ،کارکنوں کیساتھ ملکر پارٹی رہبر میاں محمد نواز شریف ،پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید کا ا ظہار کیا کہ عوام آئندہ الیکشن میں پارٹی کو بھر پور کامیاب کرائیں گے ،پارٹی ٹکٹوں کیلئے باہمی مشاورت سے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ جاری کیا جائیگا ،عوام کی تائید سے موقع پرست عناصر کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ،انہوں نے پارٹی کارکنوںکو ثابت قدم رہنے پر مبارکباد پیش کی ۔