مسلم ممالک کے باہمی رابطوں کیلئے انڈونیشیاجیسے اقدامات کی ضرورت ہے، مفتی محمدنعیم

نوازشریف کے گھڑے مردے اکھاڑنے کے بیان پرافسوس ہوا،ملک کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے،مہتمم جامعہ بنوریہ

پیر 14 مئی 2018 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم انڈونیشیا کے چار روزہ دورے سے وطن واپسی پہنچ گئے،گزشتہ روز ائیرپورٹ پر کثیر تعداد میں طلبہ ،علماء نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہا انڈونیشیا کا سفر کامیاب رہا انڈونشین نائب صدراور صدر سے ملاقاتیں بھی ہوئی افغانستان اور انڈونشیاء کے علماء سے ملاقاتیں بھی ہوئی سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ عالم اسلام کو اب متحد ہوکر اپنے ممالک کے حالات درست کرنے ہوں گے، مسلم ممالک کوباہم رابطوں کو مضبوطی کیلئے انڈونیشیا جیسے اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے دہشتگردوں کی سپورٹ کے الزامات لگائے جارہے ہیںایسے موقع پر سابق وزیر اعظم نوازشریف گھڑے مردے اکھاڑنے کا بیان انہتائی افسوسناک ہے، ملک کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود بھی بھارت ہٹ دھرمی سے الزامات لگانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتدار کے نشے میں سیاستدان وحکمران ہر دور میں ملک سے غداری کے مرتکب ہوتے رہے ہیں اب قوم کو سوچنا ہوگاکہ آخر ہمارے ملک میں ہی نمک حرام سیاستدان کیوں پیدا ہورہے ہیں، عوام آیندہ الیکشن میں نمک حراموں اورغداران وطن کوسیاسی موت دیں۔انہوںنے کہاکہ جو بیانات میڈیا میںسابق صدر مشرف اور اب نوازشریف نے دیا اگر اس طرح کی غداری کا ارتکاب کسی مذہبی شخصیت سے ہوتاتواس کو تھیس نہیس کرنے میں کوئی کسر باقی رہنے نہیں دی جاتی ،انہوںنے کہاکہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کو سابق ڈکٹیٹرجنرل مشرف نے صرف بیرونی جی حضوری کی بجا آوری کیلئے خون میں نہلایا اس کے باوجود بھی مذہبیی طبقے نے شکوی تک نہیں کیا کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک ہماراہے اس کیخلاف کوئی بھی بات یا اقدام ہماری اپنی بے عزتی ہے ،ملک ہے تو ہم بھی ہیں ۔