ابوظہبی میں کار حادثے میں دو بچیاں زخمی

ابوظہبی میں ڈرائیور دو بچیوں کو کچل کر فرار ہو گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 16:57

ابوظہبی میں کار حادثے میں دو بچیاں زخمی
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک کارڈرائیور دو بچیوں کو کچل کر بھاگ گیا جسکی وجہ سے دونوں بچیاں شدیدزخمی ہو گئیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا جبکہ ابوظہبی پولیس نے اتوار کے روز مقامی میڈیا کو اس سے متعلق معلومات فراہم کیں تھیں ۔ حادثہ خلیج العربی میں ہفتے کے روز رپورٹ کیا گیاتھا ۔

ریکارڈ کے مطابق پولیس نے بچیوں کے والد اور گاڑی کے ڈرائیور دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے ڈرائیور پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور والد پر بچیوں کی جانب کوتاہی برتنے کا چارج لگایا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو ظہبی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انھیں حادثے سے متعلق اطلاع ہفتے کے روز شام کوکنڑول روم میں موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو پولیس کی ٹیم ، ایمبولینس اور پیرا میڈیکس اسٹاف کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی بچیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وجہ سے پیش آیا کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا تھا اور دوسری وجہ والدین کی بچیوں کی جانب سے کوتاہی برتنا تھی ۔ ابوظہبی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر برئگیڈئیر خلیفہ محمد الخلیلی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئےوالدین کو تاکید کی ہے کہ وہ بچوں کی جانب سے محتاط رہیں اور ان کی جانب سے اس طرح سے لاپرواہی مت برتا کریں بصورت دیگر اس طرح کے حادثات سے دو چار ہونا پڑے گا ۔