بغیر پیتھالوجسٹ کے ٹیسٹ کرنے ، اپنے دستخطوں سے رپورٹ جاری کرنے پر غضنفر نامی شخص کیخلاف کارروائی ، مقدمہ درج

پیر 14 مئی 2018 17:24

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) تھانہ کلر سیداں پولیس نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ پر بغیر پیتھالوجسٹ کے ٹیسٹ کرنے اور اپنے دستخطوں سے رپورٹ جاری کرنے پر غضنفر نامی شخص کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات 420,419ت پ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کروا کر اس کی لیبارٹری کو سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ منیجر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن فرازم عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوکپنڈوری میں بلال کلینکل لیبارٹری کو چیک کیا تو وہاں غضنفر علی نامی شخص جو کہ خود کو لیب ٹیکنیشن ظاہر کر رہا تھا ،بغیر پیتھالوجسٹ ،اپنی لیب میں لیب ٹیسٹ کرتے پایا گیااور لیب رپورٹ جس میں پیتھالوجسٹ کے دستخط ہونے چاہے تھے وہاں پر وہ اپنے دستخط سے رپورٹ جاری کر رہا تھا جس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے دستخط شدہ لیبارٹری ٹیسٹ لسٹ اورٹیسٹ رپورٹ کی لسٹ قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :