جاوید شیخ کی نئی فلم وجود کا پہلا ٹریلر کراچی میں ریلیزکردیا گیا

پیر مئی 17:32

جاوید شیخ کی نئی فلم وجود کا پہلا ٹریلر کراچی میں ریلیزکردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کی نئی فلم وجود کا پہلا ٹریلر کراچی میں جاری کر دیا گیا، فلم عید پر ریلیز کی جائے گی۔ گزشتہ روز کراچی کے ملٹی پلیکس میں جاوید شیخ کی فلم وجود کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

شایقین، میڈیا اور سیلیبریٹیز کی موجودگی میں بڑی اسکرین پر ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سے جاوید شیخ کے علاوہ دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، علی سلیم ، فریحا الطاف سمیت دیگر اداکار شامل ہوئے۔ دو ٹیزرز کے بعدمنظر عام پر آنے والے فلم کے اس پہلے ٹریلر میں ہیرو دانش تیمور کے برعکس اہم منفی کردار نبھاتے جاوید شیخ سمیت بھارتی ادیتی سنگھ اور دیگر کاسٹ بھی جلوہ گر ہوتی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :